یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں کا وطن سے محبت کا والہانہ انداز

Calender Icon بدھ 18 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں نے وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے قوم کو اتحاد، عزم اور امید کا پیغام دیا۔

کھلاڑیوں نے کہا کہ ان کی اسپورٹس کٹ پر بنا سبز ہلالی پرچم صرف ایک نشان نہیں بلکہ ان کے یقین، جذبے اور پاکستان کی عزت و وقار کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور مضبوط ارادوں کا نتیجہ ہے، اور یہی جذبہ آج بھی قوم کو ہر مشکل وقت میں متحد رکھتا ہے۔

کھلاڑیوں کے مطابق پاکستان کا قیام اس عزم کی علامت ہے کہ قوم ہر امتحان میں ڈٹ کر کھڑی رہے گی اور کبھی ہمت نہیں ہارے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر طوفان میں اللہ تعالیٰ کا کرم اور دلوں میں پاکستان کی محبت قوم کے حوصلے کو بلند رکھتی ہے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر کھلاڑیوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھیں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔