پی ایس ایل: راولپنڈی فرنچائز نے ’پنڈیز‘ نام کو تبدیل کردیا

Calender Icon بدھ 18 مارچ 2026

پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی کے نام کے حوالے سے کنفیوژن کم ہونے لگی۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز پنڈیز نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا نام تبدیل کرکے ’راولپنڈیز‘ کردیا۔

ذرائع کے مطابق لیگ حکام کی جانب سے فرنچائز کو متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل رکھنے کو کہا گیا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ اپنی پریس ریلیز میں راولپنڈی پنڈیز ہی لکھ رہی تھی۔

نام کی تبدیلی پر فرنچائز نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔