شاہ رخ خان کا طبی مشورے کے بعد کیریئر میں اہم فیصلہ

Calender Icon بدھ 18 مارچ 2026

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان مسلسل ایکشن فلموں کے بعد ایک بار پھر رومانوی کرداروں پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کے لیے رومانوی صنف کی جانب توجہ مرکوز کر رہے ہیں، انہیں آنے والی فلم کنگ کے بعد ایک بڑے بجٹ کی کلاسیکی انداز کی، رومانوی فلم کی پیشکش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی فلم میں شاہ رخ خان کے پچھلے کرداروں کو دہرایا نہیں جائے گا، بلکہ یہ ان کی عمر کے لحاظ سے موزوں کہانی ہے جو پختہ محبت کے گرد گھومتی ہے، جس میں جذباتی گہرائی اور ڈرامائی رنگ شامل ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کو حال ہی میں ہدایت کارہ فرح خان کی فلم کی پیشکش بھی کی گئی تھی، وہ دونوں منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور امکان ہے کہ وہ جون تک حتمی فیصلہ کریں گے۔

میڈیا ذرائع نے کہا ہے کہ شاہ خان حالیہ برسوں میں یک بعد دیگر ایکشن فلموں میں دکھائی دیئے ہیں، لیکن اب وہ ایسا کردار کرنا چاہتے ہیں جو جسمانی طور پر زیادہ چیلنجنگ نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق مسلسل ایکشن فلموں کے بعد شاہ رخ خان طبی مشورے اور گزشتہ چند برسوں میں لگنے والی معمولی زخموں کے پیشِ نظر اب کم جسمانی مشقت والے کرداروں کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں۔

فی الحال شاہ رخ خان اپنی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خن، دیپیکا پڈوکون، انیل کپور اور امیتابھ بچپن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم رواں سال کے اختتام پر 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔