پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، محمد عامر

Calender Icon اتوار 5 اکتوبر 2025

 

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے انکا وقت ہے پاکستان کے لئے پرفارمنس دیں۔

ویڈیو پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ فیصلہ حتمی ہے، پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے۔ ورلڈ کپ آرہا ہے یہی نوجوان اچھا کھیلیں اور فائنل جیتیں۔ انکا وقت ہے پاکستان کے لئے پرفارمنس دیں۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی میں لانے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے، سرفراز احمد کے ہونے سے لڑکوں کا مورال اچھا ہوسکتا ہے۔ چیف سلیکٹر کے روول میں سرفراز احمد سے پی سی بی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے سسٹم میں کرکٹرز کو ہی ہونا چاہیے، عمر گل، شعیب اختر سہیل تنویر کو وائٹ بال کرکٹ کو سدھارنے کا موقع دینا چاہیے، یونس خان کو سسٹم میں لانا چاہیے۔