خلیجی ممالک پر حملے، سعودیہ فوجی کارروائی کرسکتا ہے، شہزادہ فیصل

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں ‏سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔

‏سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سعودی عرب فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔

وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی، پاکستان نے تمام ممالک پر حملوں کے خاتمے پر زور دیا۔