سعودی عرب اور قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

سعودی عرب اور قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عیدالفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی امن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکیے کی اپیلوں پر جنگ بندی خوش آئند ہے، مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ ہیں۔

دوسری جانب قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا اقدام دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتر بنانے کی مثبت پیش رفت ہے۔

قطر نے کہا کہ عارضی جنگ بندی پائیدار جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔