توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی مشترکہ مفاد میں ہے: فرانسیسی صدر

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج امیرِ قطر اور امریکی صدر ٹرمپ سے ایران اور قطر میں گیس تنصیبات پر حملوں پر بات کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ شہری ڈھانچے خصوصاً توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، شہری آبادی اور ان کی بنیادی ضروریات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ توانائی کی فراہمی کی سلامتی کو مزید فوجی کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔