کراچی میں آج کب بارش ہوگی؟

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوپہر کے بعد آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

عید کے پہلے دن ہلکی بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 24 سے27 مارچ کےدوران بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز کراچی میں ایک گھنٹے سے بھی کم بارش سے 19 اموات ریکارڈ کی گئی۔

طوفانی ہواؤں اور کڑکتے بادلوں کے ساتھ بارش سے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دیوار گرنے سے 13 اموات، 3 افراد زخمی ہوئے، تمام ہلاک افراد نشئی تھے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی مجید کالونی لانڈھی پہنچے جہاں انہوں نے دیوار گرنے سے میاں بیوی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔