حیدرآباد میں تیز بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

حیدرآباد میں بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، 400 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

مکلی، ٹھٹہ اور گردونواح میں گردآلود طوفان اور ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ سیہون، بھان، سیدآباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد بجلی معطل ہوگئی۔

بارش اور تیز ہوا کے سبب گندم اور اسپغول کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔