امریکی اخبار نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے نہ کیے جائیں۔
امریکی اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ کے مطابق ایرانی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیل تنصیبات پر حملوں سے ایران کو پیغام پہنچ چکا ہے، ایران نے آبنائے ہرمز میں اشتعال انگیزی جاری رکھی تو ٹرمپ مزید حملے کر سکتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا علم تھا، ٹرمپ چاہتے تھے کہ ہرمز کے معاملے پر ایران پر دباؤ ڈالا جائے۔












جمعرات 19 مارچ 2026 