اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا نوروز کے موقع پر پیغام،میں پاکستان میں اور خطے کے اُن تمام علاقوں میں جہاں نوروز منایا جاتا ہے، اس قدیم تہوار کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو بہار کی آمد کی نوید لاتا ہے۔ایران، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، جنوبی ایشیا اور ملحقہ خطوں میں صدیوں سے نوروز کو ایک نئے موسم کے آغاز کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔ یہ فطری نظام میں سال کے بدلنے کا اشارہ ہے، جب دن اور رات، روشنی اور تاریکی نہ صرف توازن میں آتے ہیں بلکہ تاریکی بتدریج کم ہوتی ہے اور روشنی بڑھنے لگتی ہے۔جو اقوام اسے مناتی ہیں، اُن کے لیے یہ دن تجدید، ازسرِ نو پیدائش، تازگی اور روشنی کی تاریکی پر اور زندگی کی موت پر فتح کی علامت رہا ہے۔
قدیم تہوار نوروز کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت
جمعرات 19 مارچ 2026












