لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ اور یورپ میں گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ سے توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے پر حملے خطرناک کشیدگی کی علامت ہے۔
دریں اثنا بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ سے پہلے ماہرین نے شرح سود میں کمی کی پیشگوئی کی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے سبب شرح سود میں کمی نہ ہوسکی۔ جنگ کے سبب رواں برس شرح سود میں اضافہ کا خدشہ بھی موجود ہے۔












جمعرات 19 مارچ 2026 