پاکستان کے ڈالر ذخائر 21 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے، اسٹیٹ بینک

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے ڈالر ذخائر میں 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ذخائر میں اضافہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس بڑھنے کے باعث ہوا، جہاں بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں بھی سوا کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 16 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔