پاکستان کے غیور عوام نے پاک فوج کیخلاف افغان طالبان رجیم کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو یکسر مسترد کر دیا

Calender Icon جمعہ 20 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے غیور عوام نے پاک فوج کے خلاف افغان طالبان رجیم کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جبکہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردی کے لیے مبینہ ٹھکانے فراہم کرنے پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے یا انہیں پاکستان کے حوالے کرنے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف مکمل طور پر جائز اور حقیقت پر مبنی ہے۔ عوام کے مطابق افغان طالبان کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور مساجد تک محفوظ نہیں رہیں۔

عوام نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کابل میں اسلحہ کے ڈیپو کو تباہ کرنا ایک ضروری اقدام تھا کیونکہ یہی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ ملک کے خلاف استعمال ہونے والے بارودی ذخائر کو ختم کرے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے واضح طور پر افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ نہ دی جائے یا انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے، بصورت دیگر پاک فوج بھرپور کارروائی کرے گی۔ عوام کے مطابق دہشت گردی کا فروغ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں اور افغان طالبان کو خطے میں امن کے لیے پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا عدم استحکام کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید برآں عوام نے اس بات کی نشاندہی کی کہ افغانستان کے اندر خود بیروزگاری اور بدامنی کی صورتحال ہے اور عام لوگ افغان طالبان پر مکمل اعتماد نہیں کرتے، جس سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ رہا ہے۔