اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی خواتین نے قوم کے نام عزم و ہمت سے بھرپور پیغام جاری کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنے کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر جرأت مند پاکستانی خواتین نے دلکش انداز میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر میدان میں آگے بڑھ کر وطن کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ ڈالتی رہیں گی۔
خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستانی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں نہ صرف بڑے خواب دیکھتی ہیں بلکہ انہیں پورا کرنے کا حوصلہ اور صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی پاکستانی عورت تعلیم، معیشت، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
خواتین کے مطابق 23 مارچ کا دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ملک کے قیام میں قوم کے عزم، ہمت اور بے شمار قربانیاں شامل ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
پاکستان کی باہمت خواتین نے کہا کہ ملکی ترقی عزم، محنت اور مستقل مزاجی سے ہی ممکن ہے، اور وہ اس سفر میں اپنا کردار مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے مستقبل کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گی۔
خواتین نے ملک کی خوشحالی اور استحکام میں اپنے کلیدی کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر دور میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں اور آئندہ بھی وطن عزیز کی ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔












جمعہ 20 مارچ 2026 