لندن: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاہے کہ ان کے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں ،حکومت پاکستان اندرونی اورعالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ۔
اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں ،حکومت پاکستان اندرونی اورعالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے ایران سے ہمارا تعلق مذہبی ہمسائیگی اور ثقافتی ہے ،ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا ،ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے اوورسیز کارکنان ہمارا اثاثہ ہے ،موجودہ حالات میں سب کو ملکر کام کرنا چاہئے۔
شہبازشریف اورمجھ میں کوئی فرق نہیں،وزیراعظم کوئی بھی ہو،ہم ایک ہیں،نوازشریف
بدھ 18 جون 2025












