دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی افغان حکومت کے ساتھ عید کے موقع پر سیز فائر ہے: خواجہ آصف

Calender Icon ہفتہ 21 مارچ 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی افغان حکومت کے ساتھ عید کے موقع پر سیز فائر ہے۔

سیالکوٹ میں عید کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی یہ جنگ جاری رہے گی، عید کے موقع پر ہمیں اپنے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم جیت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر غزہ اور سوڈان کے مسلمانوں کو یاد رکھا جائے، ہمارے عرب بھائیوں کے خوش اسلوبی سے معاملات طے پائیں اور تفرقے ختم ہوں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کا اسلام دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اتحاد کی ضرورت ہے۔