لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی آنے والی فلم Spider-Man: Brand New Day سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فلم سیریز کی پچھلی فلموں سے کافی مختلف ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق Spider-Man 4 کا آفیشل ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور فلم نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈز قائم کرنا شروع کر دیے۔ ٹام ہالینڈ، جو ایک بار پھر پیٹر پارکر کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے فلم کی تشہیر کے دوران ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو اسپائیڈر مین تھیم لائٹس سے روشن کیا۔
Tom Holland on Peter Parker in ‘Spider-Man: Brand New Day’:
“I think my favorite thing about Peter Parker is that he always is selfishless. He is making the ultimate sacrifice to try and protect Ned and MJ. And that is having a really catastrophic effect not only on his personal… pic.twitter.com/raRNSY1foP
— best of tom holland (@thollandrchives) March 20, 2026
ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ٹام ہالینڈ نے کہا کہ پیٹر پارکر کی سب سے بڑی خوبی اس کی بے لوثی ہے اور وہ ہمیشہ دوسروں کے لیے جیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئی فلم میں پیٹر پارکر اپنے دوستوں نیڈ اور ایم جے کو بچانے کے لیے ایک بڑی قربانی دیتا ہے، جس کے اس کی ذاتی زندگی اور صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اداکار کے مطابق یہ ایک ایسا پہلو ہے جسے ماضی کی اسپائیڈر مین فلموں میں زیادہ نہیں دکھایا گیا، اور اسی وجہ سے یہ کردار ان کے لیے مزید دلچسپ بن گیا ہے۔
فلم میں زینڈایا بھی ایک بار پھر ٹام ہالینڈ کے ساتھ نظر آئیں گی، جبکہ اس کی ہدایتکاری ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن کر رہے ہیں۔ یہ فلم 31 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔












ہفتہ 21 مارچ 2026 