کراچی، ڈنڈوں کے وار سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

Calender Icon ہفتہ 21 مارچ 2026

کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈنڈوں کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 بی ذکریا چوک کے قریب ڈنڈوں کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی، جہاں مقتول کی شناخت 18 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔