پنڈی میں فائرنگ، 1شخص جاں بحق، بھائی اور بیٹا زخمی

Calender Icon ہفتہ 21 مارچ 2026

راولپنڈی:(نیوزڈیسک)
تھانہ گوجرخان کے علاقے اسکیم دو میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ بھائی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہری محمد علی نے پولیس ایمرجنسی پر اطلاع دی کہ اس کے بھتیجے سبطین کا اذان نامی شخص و دیگر سے جھگڑا ہوا ہے، اذان وغیرہ کے ساتھ 7 افراد آئے اور فائرنگ شروع کردی جس سے 44 سالہ کزن مرزا گلتاسب گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا اس کا بھائی ممریز اور بیٹا مرزا بلال شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شواہد جمع کرلیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔