کوٹ رادھا کشن: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، 2 نوجوان زخمی

Calender Icon ہفتہ 21 مارچ 2026

کوٹ رادھا کشن (نیوزڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں ہندال میں کرکٹ میچ کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔