ممبئی (ویب ڈیسک) گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویک اینڈ پر شکیرا کے مداحوں کے لئے افسوسناک خبر سامنے آئی جب بھارت میں ان کے کنسرٹس ملتوی کر دیئے گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مداحوں، آرٹسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، کنسرٹ کیلئے نئی تاریخیں تلاش کر رہے ہیں۔












اتوار 22 مارچ 2026 