تہران(نیوز ڈیسک)یرانی پاسداران انقلاب کی ایئرو سپیس فورس کے کمانڈر سید ماجد موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے لانچ سسٹمز امریکا اور اسرائیل کو حیران کر دیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں سید ماجد موسوی نے کہا کہ ایران کی نئی میزائل صلاحیتیں خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر سکتی ہیں اور ان نظاموں کی وجہ سے دشمن ممالک دنگ رہ جائیں گے، ایران کی میزائل طاقت نے مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے دیمونا پاور پلانٹ پر میزائل حملے کیے، ایران نے پہلی بار درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل استعمال کرتے ہوئے قبرص میں بھی حملہ کیا ہے جس سے یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ تہران کی میزائل رینج اور صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔












اتوار 22 مارچ 2026 