ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دیں گے، 65 فیصد امریکیوں کا خیال

Calender Icon اتوار 22 مارچ 2026

واشنگٹن( نیوزڈیسک) 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اور ایپسوس کی طرف سے 17 سے 19 مارچ تک کیے گئے سروے کے نتائج سامنے آ گئے، جس کے مطابق صرف 7 فیصد امریکی ایران میں بڑی زمینی کارروائی کی حمایت میں ہیں، جبکہ 55 فیصد امریکیوں نے زمینی کارروائی کی مکمل مخالفت کی۔

سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ 34 فیصد امریکیوں نے ایران میں سپیشل فورسز کی تعیناتی کی حمایت کی، اسی طرح 59 فیصد امریکی ایران میں جنگ کے خلاف ہیں۔