لاہور:اسلام پورہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے بیوی کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے شوہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی پر فائرنگ کی، فائر خاتون کے چہرے پر لگا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔












اتوار 22 مارچ 2026 