مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث بھارتی معیشت بڑے خطرات سے دوچار

Calender Icon اتوار 22 مارچ 2026

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی اخبار نے مشرق وسطیٰ میں کشیدی کے باعث بڑے خطرات سے دوچار بھارتی معیشت پررپورٹ جاری کردی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش نے توانائی کی عالمی سپلائی کو متاثر کیا، توانائی کی عالمی سپلائی متاثرہونے سے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ بھارت کو تقریباً 40 فیصد تیل اور 80 فیصد گیس فراہم کرتا ہے، قیمتیں بڑھنے سے نہ صرف مہنگائی بڑھ رہی ہے بلکہ معاشی ترقی کی رفتار بھی متاثر ہو سکتی ہے، دبئی جیسے اہم تجارتی مراکز میں خلل بھارت کی برآمدات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایک اور بڑا مسئلہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے تقریباً ایک کروڑ بھارتی شہری ہیں، خلیجی ممالک میں کام کرنے والے بھارتی ہر سال بڑی مقدار میں زر مبادلہ وطن بھیجتے ہیں، اگر جنگ کے باعث ان کی آمدنی متاثر ہوتی ہے تو بھارتی معیشت اور کرنسی پر دباؤ بڑھ سکتا ہے

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی متبادل ذرائع سے تیل حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، بھارتی حکومت کی روس سےبھی تیل حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف اندرون ملک ایندھن کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔