اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون

Calender Icon پیر 6 اکتوبر 2025

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان، پشین،اٹک اورپشاور کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرزسے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات  کا آغاز کر دیا ہے-