کراچی: (نیوزڈیسک) آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگ گئی، عمارت کے اندر سے نشے کے عادی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد دکان کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پانچ فائر ٹینڈر گل پلازا پہنچ گئے ہیں۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ آگ بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب دکان میں آگ لگی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت پہلے سے سیل تھی، آگ بیسمنٹ میں لگی، ابتدائی طور پرعلم نہیں آگ کتنی دکانوں میں لگی ہے۔
پولیس کے مطابق گل پلازا کےاندر سے نشےکے عادی شخص کوحراست میں لےلیا گیا ہے، ممکنہ طور پر نشے کا عادی شخص چوری کے لیے اندر داخل ہوا تھا، حراست میں لیےگئے شخص سے ہی ابتدائی طور پرآگ لگی ہے۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق فائربریگیڈ اور ریسکیو نے واٹرکارپوریشن سےفوری مدد طلب کرلی ہے جس کے بعد نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق واٹرکارپوریشن نےفوری طورپرواٹرٹینکر جائے وقوعہ پرروانہ کردیے ہیں جبکہ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر واٹر ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر کھڑا کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔












اتوار 22 مارچ 2026 