تہران (ویب ڈیسک)پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام کمزور پڑ رہا ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق دیمونا، بیرالسبع (بئر السبع) اور ایلات میں حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بجلی گھروں پر حملہ کیا گیا تو خطے میں تمام امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ادھر ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں کے باعث پانی اور بجلی کے اہم نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق پانی کی ترسیل اور صفائی کے درجنوں مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں اہم نیٹ ورکس کے کچھ حصے تباہ ہو گئے ہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ نقصانات کے ازالے اور مرمت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے 400 میزائل داغے، ایران کے داغے گئے 92 فیصد میزائل انٹر سیپٹ کر دیے گئے۔












اتوار 22 مارچ 2026 