تہران (ویب ڈیسک)ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل سید علی عبداللہی نے کہا ہے کہ نئے اور جدید ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے اندازوں کو الٹ دیں گے۔
تہران سے جاری بیان میں سید علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نئے تیار کردہ جدید ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے اندازوں کو الٹ دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا فوجی نظریہ دفاعی سے بدل کر جارحانہ ہو چکا ہے، حکمت عملی بھی اسی کے مطابق ڈھال لی گئی ہے۔
خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے مزید کہا کہ نوجوان سائنسدانوں کے تیار کردہ جدید ترین ہتھیار پہلے ہی میدانِ جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں، مزید حیران کن اقدامات بھی سامنے آئیں گے۔
ایرانی کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ قومی اتحاد اور عوامی حمایت ایران کی طاقت اور مستقبل کی کامیابیوں کے بنیادی عوامل ہیں۔












اتوار 22 مارچ 2026 