اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں یومِ پاکستان نہایت جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جہاں شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ عروج پر ہے۔
قوم آج اس عزم کی تجدید کر رہی ہے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مزید محنت، اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
ملک بھر کی مساجد میں نمازِ فجر اور قرآن خوانی کے بعد ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یومِ پاکستان کے موقع پر اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، جو قومی وقار، اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔












پیر 23 مارچ 2026 