نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس کے ہولناک بحران میں دھکیل دیا

Calender Icon پیر 23 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں توانائی کا بحران جاری ہے، تاہم بھارت میں یہ بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ حکومتی پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں متعدد ہوٹل گیس کی عدم دستیابی کے باعث بند ہو گئے ہیں جبکہ کھاد بنانے والے کارخانے اور گیس پر انحصار کرنے والے دیگر کاروبار بھی اپنی سرگرمیاں معطل کرنے پر مجبور ہیں۔

جریدے کے مطابق کئی شہروں میں شہری گیس سلنڈر حاصل کرنے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ کا شکار تھے، تاہم موجودہ گیس بحران نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت توانائی کے شعبے میں مؤثر منصوبہ بندی کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔