عیدالفطر کا تیسرا روز: سیر سپاٹے اور دعوتوں کے اہتمام کا سلسلہ جاری

Calender Icon پیر 23 مارچ 2026

لاہور ( نیوزڈیسک) ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز بھی بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، شہری سیر و تفریح، دعوتوں اور میل ملاقاتوں میں مصروف ہیں جبکہ تفریحی مقامات پر گہما گہمی عروج پر ہے۔
عید کی تعطیلات کے آخری روز بھی بچوں کی خوشیاں دیدنی ہیں، جنہوں نے عیدی سمیٹنے اور موج مستی کے خوب منصوبے بنا رکھے ہیں، کوئی چڑیا گھروں کا رخ کر رہا ہے تو کوئی پارکس میں جھولوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے، جبکہ کئی خاندان پکنک سپاٹس پر خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں۔

گزشتہ دو روز کی طرح آج بھی تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، خواتین، بچے اور بزرگ سب ہی عید کی خوشیوں میں شریک ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

سیر و تفریح کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے ریسٹورنٹس کا رخ کرنا ہے، جہاں مختلف لذیذ کھانوں سے لطف اٹھایا جائے گا، کسی نے کڑاہی اور سجی کا انتخاب کرنا ہے تو کسی نے باربی کیو سے تواضع کرنی ہے، جبکہ آئس کریم اور میٹھے پکوان بھی خاص توجہ کا مرکز ہوں گے۔

میٹھی عید کے اس آخری روز پر بھی کھابوں، سیر سپاٹوں، رشتہ داروں سے ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور شہری عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔