کراچی(نیوز ڈیسک) سانحہ گل پلازہ کراچی بیسمنٹ میں دوبارہ بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، بیسمنٹ کے ایک حصے میں گزشتہ روز دوبارہ آگ بھڑک اٹھی تھی۔
صدر گل پلازہ تنویر پاستان کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کا ایک حصہ توڑ کر متاثرہ مقام تک پہنچے، طوفانی بارش کی وجہ سے پلازہ کے باہر لگے نیٹ اور جالیاں اکھڑ گئیں تھیں،نشے کے عادی افراد کاپر وائر چوری کرنے کے لئے اندر گئے تھے۔
تنویر پاستا نے کہا کہ کاپر وائر کا پلاسٹک جلانے کی وجہ سے ممکنہ طور پر آگ لگی۔
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔












پیر 23 مارچ 2026 