تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیل کے فوجی اندازوں اور ایرانی صلاحیتوں کے حوالے سے سوال دوبارہ زیر بحث آ گیا ہے، کیونکہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے قصبوں عراد اور ڈیمونا کو نشانہ بنایا ہے جو ایک جوہری تحقیقاتی مرکز کے قریب واقع ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایران کے نطنز نیوکلیئر پلانٹ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا گیا، جو اصفہان صوبے میں واقع ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے ساتھ ایران کی کشیدگی ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسرائیل نے ماضی میں غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان اور دیگر علاقوں میں مسلسل فوجی کارروائیاں کی ہیں، لیکن حالیہ ہفتوں میں پہلی بار اسرائیلی عوام کو اس سطح کی براہ راست جنگی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سنجیدہ حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا اسرائیل نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگایا تھا یا نہیں۔












پیر 23 مارچ 2026 