روس کی معیشت پر پابندیوں کا دباؤ برقرار رکھیں، زیلنسکی کا اتحادیوں سے مطالبہ

Calender Icon پیر 23 مارچ 2026

کیف ( نیوزڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اپنے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کی معیشت پر پابندیوں کا دباؤ برقرار رکھیں کیونکہ ماسکو کی جانب سے جنگ کے اخراجات پورے کرنے کیلئے تیل کی آمدن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر کی یہ اپیل اس وقت سامنے آئی ہے جب فلوریڈا میں یوکرین اور امریکا کے حکام کے درمیان جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات چیت کا دوسرا دن جاری ہے، ان مذاکرات میں روسی نمائندے شامل نہیں تھے۔

دوسری جانب امریکی وفد کی قیادت خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کر رہے ہیں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور داماد ہیں۔

زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے روس نے تقریباً 1,550 ڈرون حملے کیے، 1,260 گائیڈڈ فضائی بم اور دو میزائل داغے، پابندیوں میں نرمی کے باعث روس کی تیل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے اسے جنگ جاری رکھنے کیلئے مزید مالی وسائل مل رہے ہیں۔