روس آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خلاف ہے: روسی وزارت خارجہ

Calender Icon پیر 23 مارچ 2026

روسی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے کی مخالفت کر دی۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو عالمی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، امید ہے کہ امریکا عقل کا مظاہرہ کرے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امید ہے امریکا ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ نہیں بنائے گا۔