بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور سے میئر لاڑکانہ کی ملاقات

Calender Icon پیر 23 مارچ 2026

نوڈیرو: (دنیا نیوز) چئیرمین پیپلز پاڑٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے لاڑکانہ کے میئر انور لوہر نے نوڈیرو بھٹو ہاؤس میں ملاقات کی۔مئیر لاڑکانہ انور علی نواز لوہر نے چئیرمین پیپلزپارٹی اور فریال تالپور کو عید کی مبارک باد دی۔

مئیر لاڑکانہ نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی، بلاول بھٹو زرداری نے مئیر لاڑکانہ انور علی نواز لوہر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات محنت کریں، ملاقات کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو بھی موجود تھے۔