اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تپِ دق (ٹی بی) کے عالمی دن 24 مارچ 2026 پر پیغام آج عالمی یوم تپ دق پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر تپِ دق (ٹی بی) جیسے قابل علاج اور قابل بچاؤ مرض کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ دور حاضر میں بھی ٹی بی متعدی امراض میں سر فہرست ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے ایک سنگین صحت، سماجی اور معاشی چیلنج بنا ہوا ہے۔یہ مرض خاص طور پر کمزور طبقات کو متاثر کرتا ہے اور غربت، غذائی قلت اور عدم مساوات کی صورت میں صحت، سماجی اور معاشی اثرات بھی مرتب کرتا ہے۔ہر سال عالمی سطح پر ٹی بی کا دن اس بیماری کے اثرات سے متعلقہ عوامی آگاہی اور اس وبائی مرض کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔حکومت پاکستان نے ٹی بی کے خاتمے کو اپنی صحت عامہ کی ترجیحات میں رکھا ہے۔ اور ایک جامع حکمت عملی کے تحت مرض کی جلد تشخیص، معیاری علاج تک سب کی رسائی، بیماری کی روک تھام، اور مریض کی نگہداشت کے لیٔے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس مقصد کے لیے جدید تشخیصی سہولیات کی وسعت ، لیبارٹری نیٹ ورک کی بہتری اور نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اور بنیادی صحت کے مراکز میں ٹی بی کی خدمات کو مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے طول و عرض میں مسلسل علاج کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے عوام کی شمولیت ضروری ہے۔معاشرتی اسٹیگما کو ختم کرنے، بروقت تشخیص کی ترغیب دینے اور علاج کے تسلسل کو یقینی بنانے میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز، سول سوسائٹی تنظیمیں، محققین، نجی شعبے کے طبی ادارے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔تاہم ٹی بی کے مکمل خاتمہ کے لیے بین الاقوامی تعاون، تکنیکی شراکت داری اور مستقل عالمی فنڈنگ نا گزیر ہے۔ اس موقع پر میں تمام متعلقہ فریقین، وفاقی و صوبائی حکومت، ترقیاتی شراکت دار، جامعات، نجی شعبے، میڈیا اور سماجی رہنماوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اجتماعی کاوشوں کو مزید مضبوط بنائیں۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹی بی کا شکار کوئی بھی فرد نظرانداز نہ ہو۔
ٹی بی کے مکمل خاتمے کیلئے عوامی شمولیت ضروری ہے، وزیراعظم
پیر 23 مارچ 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
ڈیجیٹل ٹریڈنگ کیلئےBingX AI Claw ایپ متعارف
10 منٹ قبل












