آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز’’صاحبزادہ فرحان ‘‘ کےنام

Calender Icon پیر 23 مارچ 2026

لاہور: ( نیوزڈیسک) پاکستان ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حاصل کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے میں غیر معمولی کارکردگی پرپلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے، انہوں نے6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں شامل تھیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے 160.25 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ایک ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر مبارکباد پیش کی۔