ایران سے مذاکرات سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، جو کینٹ

Calender Icon پیر 23 مارچ 2026

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام اسرائیل پر لگادیا۔

کچھ دن پہلے ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کے باعث استعفیٰ دینے والے جو کینٹ نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کا پہلا قدم اسرائیلیوں کو روکنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو روکنا چاہیے ورنہ مذاکرات کی تمام کوششیں اسی ڈگر پر چلتی رہیں گی، تل ابیب بڑے حملے کرتا ہے تاکہ مذاکرات کو سبوتاژ کیا جاسکے۔

این سی ٹی سی کی سابق ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ امریکی صدر عوامی سطح پر کشیدگی کم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور اسرائیل حملہ کردیتا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے مذاکراتی صلاحیت کو کمزور کردیتا ہے اور جنگ تیز ہوجاتی ہے۔