کی اسکاٹ لینڈ، یوم پاکستان تقریب، قونصل جنرل نے پرچم کشائی

Calender Icon منگل 24 مارچ 2026

اسکاٹ لینڈ(ویب ڈیسک) یوم پاکستان پر وقار طریقے سے منایا گیا۔ جس میں مختلف شہرو ں سے آئے ہر عمر اور مکتبہ فکر کےافراد شریک ہوئے ۔

گیارہ بجے دن اسکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا، انہوں نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

رانا ثمر جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایک بار پھر یوم قرار داد پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کرنے اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، آج کا دن ہمارے لیے تجدید عہد وفا کا دن بھی ہے۔

برطانیہ کے وزیر صحت ڈاکٹر زیبر احمد نے پاکستانیو ں کی نئی نسل پر زور دیا کہ وہ مقامی سیاست میں بھرپور حصہ لیں، اسکاٹش حکومت کی کمیونٹی منسٹر کوکب نےکہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

ممتاز خاتون کمیونٹی رہنما راحت زاہد نے کہا کہ ہمیں اپنے بچو ں کا پاکستان سے رشتہ برقرار رکھنے کے لئے انہیں پاکستان کی ثقافت اور اقدار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

مشرق وسطیٰ کی لڑائی اور خطے کی افسوسناک صورتحال اور شہادتوں کے باعث اس بار یوم پاکستان کی تقریب افسردگی کی فضا طاری رہی۔