ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت مستعفی، عہدہ چھوڑنے کا اعلان

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک): ایاز شوکت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ باقاعدہ طور پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا۔

اپنے بیان میں ایاز شوکت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی کی تقرری کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ان کا استعفیٰ اہم انتظامی تبدیلیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ مزید پیش رفت کا فیصلہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد متوقع ہے۔