آسیہ اندرابی کو عمر قید، کشمیری قیادت کیخلاف کارروائی پر شدید ردعمل

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

سری نگر/اسلام آباد:(نیوزڈیسک) معروف کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ عدالت نے ان کی قریبی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھی طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنایا گیا۔ آسیہ اندرابی، جو 1987 میں قائم تنظیم دُخترانِ ملت کی بانی ہیں، طویل عرصے سے کشمیری خواتین کے حقوق، سماجی بہتری اور