پی ایس ایل 11: کپتانوں کا بہترین کرکٹ پیش کرنے کا عزم

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی جیتنے اور شائقین کے لیے دلچسپ کرکٹ پیش کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی تیاری بہترین رہی ہے اور ان کی ٹیم سخت مقابلے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں لیگ نے شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ معیار برقرار رہے گا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگرچہ وہ میچز میں شائقین کو خود نہیں دیکھ سکیں گے، لیکن ٹیم بہترین کھیل پیش کر کے ٹی وی پر دیکھنے والے فینز کے لیے دلچسپ مقابلے یقینی بنائے گی۔ اسی طرح، راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے بھی کہا کہ لیگ کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور پی ایس ایل مستقبل میں مزید کامیابیوں کی جانب گامزن رہے گی۔