وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پروازیں 18 اپریل سے شروع ہوں گی۔ وزارت کی ہدایت کے مطابق عازمین حج اپنی پرواز کی معلومات پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں اور حج پروازوں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازیں چلائی جائیں گی جن میں اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124، لاہور سے 104، ملتان سے 39، فیصل آباد سے 23، کوئٹہ سے 18، سیالکوٹ سے 26 اور سکھر سے 5 پروازیں شامل ہیں۔ وزارت نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اعلانات اور اپ ڈیٹس کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔