فیصل آباد:(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جو عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت اب ان کو برداشت نہیں کرے گی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں پاکستان کا کردار بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور فیلڈ مارشل اور وفاقی حکومت کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ماضی میں اسے دہشت گردی سے منسلک ملک کہا جاتا تھا۔
عابد شیر علی نے ان عناصر پر بھی تنقید کی جو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارتی ایجنٹ عارف ایجاکیا کے ذریعے ملک مخالف لابنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا مقابلہ سیاست سے کیا جائے گا، لیکن ریاستی دشمنوں کے خلاف کارروائی دوسرے طریقے سے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مستحکم راستے پر گامزن ہے اور اس میں موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پہلے امیدیں لگائے بیٹھے تھے، وہ اب ایکسپوز ہو چکے ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں سخت ہونی چاہئیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکن اینٹی اسٹیٹ بیانیہ کے خلاف ہیں اور اگر کسی صوبے میں احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا تو اسے مؤثر طریقے سے ہینڈل کیا جائے گا۔












بدھ 25 مارچ 2026 