غیر ملکی سرمایہ کاری میں آسانی، فارن کرنسی اور نان ریذیڈنٹ اکاؤنٹس کے دائرہ کار میں توسیع

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے فارن کرنسی اور نان ریذیڈنٹ روپیہ اکاؤنٹس کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق، اب صرف نان ریذیڈنٹ پاکستانی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی قانونی ادارے بھی یہ اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان لانا مزید آسان ہو جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو مالی لین دین میں سہولت حاصل ہوگی اور ملکی معیشت میں غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جس سے اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع بھی فروغ پائیں گے۔