ابوظبی: میزائل کے ملبے گرنے سے مزید 2 افراد جاں بحق

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

ابوظبی میں بیلسٹک میزائل کے ملبے گرنے سے مزید دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
ابوظبی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو فضاء میں تباہ کیا، تاہم اس کے ٹکڑے سویجان علاقے میں گر گئے، جس کے نتیجے میں انسانی جانی نقصان کے ساتھ ساتھ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام نے عوام سے احتیاط برتنے اور متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔