مشرق وسطیٰ کشیدگی: ایران جلد سنجیدہ مذاکرات کرے، ٹرمپ

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

واشنگٹن: امریکی صدر **ڈونلڈ ٹرمپ** نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور تاخیر سے گریز کرنا چاہیے۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کو جلد اور مؤثر انداز میں بات چیت کی طرف آنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی تنازع کے دوران نیٹو ممالک نے اب تک امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران مذاکرات کے لیے خود بھی دلچسپی ظاہر کر رہا ہے اور بات چیت کے لیے تیار ہے۔